(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے غاصب صہیونی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
علی لاریجانی کا کہنا کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک قابض اسرائیل کی ناجائز ظالم حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں۔