• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، حماس

ہفتہ 28-11-2020
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)حماس کا کہنا ہے کہ صیہونی طاقتیں پورے خطے کو اپنے قبضے اور تسلط میں رکھنے اور صہیونی توسیع پسندانہ کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں کسی حد تک جارہی ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف برسرپیکار  اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے ایران کے ایک سینیر جوہری سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی استعماری، غاصب اور نسل پرست قوتیں ایران کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتیں  ، صیہونی  طاقتیں پورے خطے کو اپنے قبضے اور تسلط میں رکھنے اور صہیونی توسیع پسندانہ کو آگے بڑھانے کی کوشش  میں کسی حد تک جانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑہی ہیں۔

حماس  کے جاری بیان میں ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل ناقابل معافی اور مجرمانہ فعل  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدان کو ایک ایسے وقت میں قتل کیا گیا ہے جب دوسری طرف امریکیوں اور صہیونیوں‌کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکیوں کا سامنا ہے۔ یہ طاقتیں ایران کی سائنسی اور دفاعی ترقی سے خائف ہیں اور وہ خطے کو افراتفری سے دوچار کرکے صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

حماس نے سائنسدان کے قتل پرایرانی قوم، حکومت اور مقتول سائنسدان کے خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کا قتل نہ صرف ایران بلکہ یہ پوری مسلم امہ کا نقصان ہے۔ ڈاکٹر زادہ کو قتل کرکے متکبر طاقتوں نے اپنی دھاک بٹھانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

Tags: ایرانی سائنسدانحماسدہشتگردانہ اقدام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.