(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی سفیر کے مطابق اسرائیل کےساتھ باقاعدہ طور پر معاہدہ کرنے والے مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب ایک اور عرب ملک اسرائیل کا دوست بننے جارہا ہے۔
عبرانی نشریاتی ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ کے مطابق ایک اور عرب ملک ہے جو کہ اگلے دو دنوں میں اسرائیل کے ساتھ معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔
امریکی مندوب کا دعویٰ ہے کہ یہ اسرائیل عرب امن معاہدہ اگلے ایک دو دن میں ممکن ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پیشتراسرائیل کے ساتھ امارات کے امن معاہدے کے خلاف دغا بازی کا الزام لگاتے ہوئے فلسطینی عوام نے متحدہ عرب امارات کے اس عمل کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھاتاہم یکے بعد دیگرے مسلم ممالک سر زمین بیت المقدس کی حرمت کو نظر انداز کرتے ہوئے صہیونی دشمنوں سے خفیہ تعلقات کو سامنے لا رہے ہیں۔