• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

’’ اونروا ‘‘ کی امداد امریکا کس مد میں خرچ کرے گا؟

بدھ 19-12-2018
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
’’ اونروا ‘‘ کی امداد امریکا کس مد میں خرچ کرے گا؟
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’’ اونروا ‘‘ کو دی جانے والی امداد مالی امداد بند کردی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ ’’ اونروا‘‘ کو دی جانے والی امداد یہودی لابی کے دباؤ پر اب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر اور انہیں وہاں‌سے بے دخل کرنے پرصرف کی جائے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  امریکی نیوز ویب سائیٹ ’’ دا انٹرسپٹ ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی پریشر گروپ اور امریکا میں یہودی لابی نے امریکی کانگریس میں ایک نیا بل لانے اور اسے منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس بل میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں بسنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے مذموم پروگرام پر صرف کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ امریکا میں یہودی لابی غرب اردن میں فلسطینیوں کی نسلی تطہیر کے پروگرام کی تشکیل کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ اس پروگرام کے تحت غرب اردن کی فلسطینی آبادی کو وہاں سے بیرون ملک ھجرت پرمجبور کرنا ہے۔ اس پروگرام میں ’’ اتحاد دفاع برائے اسرائیل ‘‘ میں پیش ہے۔

اگر یہ گروپ اپنے مشن میں کامیاب رہتا ہے تو جنوری 2019ء میں اس بل پر کانگریس میں قانون سازی ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد تمام کی تمام اسرائیل کو منتقل کردی جائے گی جو اس رقم سے غرب اردن میں بسنے والے فلسطینیوں کی بے دخلی کی مہمات پرصرف کرے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ امریکا میں‌موجود یہودی لابی غرب اردن میں رہنےوالے فلسطینیوں کو مختلف حیلوں اور حربوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنا۔ انہیں ترکی، سویڈن، امارات اور امریکا منتقلی شامل ہے۔

یہ گروپ امریکا میں بسنے والےیہودیوں کا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس میں زیادہ تر انجیلی عیسائی ہیں جو یہودیوں کی بعض مذہبی رسومات بھی ادا کرتےہیں۔ یہ گروپ دنیا بھر میں انجیلی عیسائی فرقے کی تعلیم دینے میں سرگرم ہے۔

Tags: اسرائیلاماراتامریکاانجیلیاونرواپناہ گزینوںترکیسویڈنغرب اردنفلسطینقانون سازیکانگریسنسلی تطہیریہودییہودی لابی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.