• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اوباما۔ نیتن یاھو کشیدگی امریکی ایوانوں میں پہنچ گئی

بدھ 25-03-2015
in عالمی خبریں
0
plf tension-in-congress
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اورامریکی صدرباراک اوباما کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی اب امریکی ایوان اقتدار میں بھی دیکھی جارہی ہے۔ امریکی صدرکے سیاسی مخالفین بالخصوص ریپبلیکن پارٹی کے ارکان کانگریس اب کھل کر اوباما کی مخالفت اور نیتن یاھو کی پشتیبانی کرنے لگے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے ساتھ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ری پبلیکن پارٹی کے کئی اہم ارکان کانگریس صدر اوباما کی ’خامیاں‘ تلاش کرنے اور ان کی ’بدانتظامی‘ کے شواہد اکھٹے کرنے لگے ہیں تاکہ انہیں ’مناسب وقت‘ میں صدر کے خلاف استعمال کرسکیں۔

صدر اوباما کے سخت ناقد سمجھے جانے والے کنزرویٹو رکن کا کانگریس مائیکل جوڈین نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں صدر اوباما کو نیتن یاھو پرتنقید کرنے انہیں ’اوقات‘ یاد دلانے کی کوشش کی ہے۔ مسٹر جوڈین نے خبردار کیا کہ اوباما نیتن یاھو کے حوالے سے اپنی ناراضی ختم کریں ورنہ انہیں اس کا خمیاہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

ری پبلیکن رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو حقیقی معنوں میں نفرت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ ہے اور نیتن یاھو کو وہ صرف اپنی نفرت کے اظہار کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

امریکی سیاست دان کا کہنا ہے کہ باراک اوباما صدر بننے کے بعد اسرائیل پر مسلسل دبائو ڈالتے رہے ہیں کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے معاہدے کو قبول کرلے۔ کیا ایک ایسے ملک کے جوہری پروگرام کو قبول کیا جا سکتا ہے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا عزم رکھتا ہو؟۔

جوڈین نے حسب سابق نیتن یاھو کی فلسطین دشمن پالیسیوں کا دفاع کیا اور کہا کہ یاھو کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ اپنی قوم کا دفاع کرنا چاہتا ہے اور اس نے اوباما کے غیر منطقی دبائو کو خاطر میں لانے کے بجائے کھل کراپنے موقف پرقائم رہنے کا عزم کیا ہے۔

امریکی رکن کانگریس نے صدر اوباما کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے محترم صدر تو ہمارے عالمی دشمنوں کے ساتھ مصالحت کرتے پھرتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے روسی صدر پیوتن اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو بھی مصالحتی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے مصر میں خوان المسلمون کے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی بھی حمایت کی تھی، جسے بعد ازاں فوج نے معزول کردیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے درمیان کشیدگی ایک ماہ قبل اس وقت پیدا ہوئی تھی جب نیتن یاھو نے امریکی حکومت کی مرضی کے برعکس کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ بعد زاں اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات سےقبل نیتن یاھو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تو امریکی صدر کی جانب سے اس پربھی سخت رد عمل ظاہر کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.