(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ان کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں خلیج فارس کی بندرگاہ میں مکمل طور پر امریکی فوجی سسٹم کے حصار میں ہیں لہذا اس حملے کی براہ راست ذمہ داری خود امریکہ کے دوش پر جاتی ہے نہ کسی دوسرے پر۔
روزنامہ قدس کے مطابق، مغربی ایشیا میں بین الاقوامی انسانی حقوق کمیٹی کے کمشنر “ہیثم ابوسعید” کا کہنا ہے کہ اسرائیل علاقے میں اپنے اتحادیوں کے ذریعے حقائق کو الٹا دکھلانے کی کوشش کر رہا ہے اور الفجیرہ میں تیل کی کشتیوں میں ہوئے دھماکوں میں اسرائیل کا براہ راست ہاتھ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں خلیج فارس کی بندرگاہ میں مکمل طور پر امریکی فوجی سسٹم کے حصار میں ہیں لہذا اس حملے کی براہ راست ذمہ داری خود امریکہ کے دوش پر جاتی ہے نہ کسی دوسرے پر۔
خیال رہے کہ ۱۳ مئی کو خلیج فارس میں سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم حملہ آوروں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔