• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار اُٹھانے کی اجازت

منگل 08-12-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Emunation
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی آڑ میں یہودی انتہا پسندوں کو اسلحہ رکھنے اور اسے کھلے عام فلسطینیوں پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے فیصلے کےبعد فلسطینی شہری مزید غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے یہودی آباد کاروں کو مسلح کرنے کے حوالے سے پہلے سے موجود ایک قانون میں ترامیم کی ہیں جس کے بعد یہودی آباد کار غیر مشروط طورپر ہتھیار رکھ سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ترمیمی قانون کی رو سے کوئی بھی یہودی شخص اپنے ساتھ مسلح محافظ رکھ سکے گا اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسلحہ کا کھل کر استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ سنہ 2013 ء میں اسرائیلی حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے اوقات میں اسلحہ اُٹھانے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ عام یہودیوں کو کھلے عام اسلحہ لے کرگھومنے پھرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ حال ہی میں حکومت نے فلسطینیوں کے بڑھتے حملوں کی آڑ میں یہودیوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دے کر ریاستی دہشت گردی کا ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔

سنہ 2014 ء میں اسرائیلی حکومت نے ہنگامی حالت میں یہودی آباد کاروں کو اسلحہ لے کرگھروں سے باہرنکلنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت جاری تھی اور اس کے رد عمل میں فلسطینیوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا تھا۔ صہیونی حکومت نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈیوٹی کے اوقات کے علاوہ گھروں میں بھی مسلح رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں یہودی شدت پسندوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پچھلے دو ماہ سے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ کی کیفیت ہے۔ فلسطینی اسرائیلی مظالم کے خلاف آئے روز سڑکوں پر نکل کراحتجاج کرتے ہیں جب کہ قابض فوجی انہیں گولیاں مار کر شہید کررہے ہیں۔ فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 25 صہیونی ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار اُٹھانے کی اجازت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.