• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انتفاضہ کچلنے کی نئی سازش، سنگ باری’ کڑی سزاؤں’ کا صہیونی قانون منظور

منگل 03-11-2015
in عالمی خبریں
0
Zionist Law
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت تمام تر ریاستی مشینری اور طاقت کے استعمال کے باوجود فلسطینی تحریک انتفاضہ کو کچلنے میں ناکام رہی تو اب پارلیمنٹ کے ذریعے ایک نیا اور ظالمانہ قانون منظور کرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے کو”خطرناک اور مہلک” قرار دیتے ہوئے پتھر پھینکنے کے الزام میں گرفتار فلسطینیوں کو کڑی سزائیں دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے اوائل سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کو کچلنے کے لیے اسرائیلی کابینہ نے متعدد قوانین کی منظوری دی تھی جن میں سنگ باری کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو کڑی سزائیں دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون پر دوسری اور تیسری مرتبہ رائے شماری کی گئی۔ تیسری رائے شماری میں مسودہ قانون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت سنگ باری کرنے کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کو نہ صرف طویل مدت تک جیلوں میں ڈالا جا سکے گا بلکہ ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے ساتھ انہیں حاصل سرکاری اور شہری حقوق و مراعات واپس لے لی جائیں گی۔ نیز ان کے گھر مسمار اور ان کی شہریت منسوخ کرنے کے بعد بیت المقدس سے بے دخل بھی کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں نئے قانون کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوانوں کو سنگ باری کے جرم میں نہ صرف قید کیا جائے گا بلکہ ان کے اہل خانہ کو 10 ہزار شیکل تک جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں کو چار سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان نے سنگ باری سے متعلق قانون کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مخالف ارکان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی بدنیتی کا اظہار یہاں سے ہوتا ہے کہ اگر جرم بیٹا کرے گا تو سزا اس کے والد کو دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے پتھراؤ کرنے کو "مہلک” قرار دیتے ہوئے اسے چاقو سے حملے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چاقو سے حملوں اور سنگ باری کے مرتکب افراد کو یکساں سزا دی جائے گی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانتفاضہ کچلنے کی نئی سازش، سنگ باری' کڑی سزاؤں' کا صہیونی قانون منظور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.