فلسطین کے میڈیا سنٹر کی رپورٹ کے مطابق سنہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی مظالم میں جس قدر اضافہ ہوگا انتفاضہ قدس میں اس قدر تیزی آئے گی۔شیخ رائد نےیہ بات زور دیکر کہی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم اسلامی تحریک کو سخت سزا دینے اور اس تنظیم کو غیر قانونی قراردیکر اسکے دفاتر بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں لیکن ان تمام دھمکیوں کے باوجود اسلامی تحریک اپنی جدو جہد کو جاری رکھے گی۔
یاد رہے یکم اکتوبر سے غرب اردن بالخصوص قدس شہر میں انتفاضہ قدس کا آغاز ہوا ہے۔