• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: ایرانی صدر

ہفتہ 19-04-2014
in عالمی خبریں
0
plf peace
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جارحیت مسلط کی گئی گئی تو دشمن کونہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ملکی دفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی صدر ان خیالات کا اظہار جمعہ کو تہران میں فوج کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک پریڈ سے خطاب میں کیا۔ ان کا یہ خطاب سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر نشر کیاگیا۔ فوجی نمائش میں ہوائی جہازوں، ڈرون طیاروں، میزائلوں، میزائلوں کے لانچنگ پیڈز، بکتر بندگاڑیوں، اور آبدوزوں کی بھی نمائش کی گئی۔پنڈال اللہ اکبر اور "مرگ برامریکا” "مرگ براسرائیل” کے نعروںسے گونجتا رہا۔

سابق صدر محمود احمدی نژاد کے برعکس حسن روحانی نے اپنی تقریر میں امریکا یا اسرائیل کا نام تو نہیں لیا لیکن انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے پاس کسی بھی طالع آزما کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی طاقتوں سے”جوہری تنازع” پرمذاکرات کے دوران بھی بتایا کہ ہم بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ وہی بات میں دہرا رہا ہوں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے  اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کے حل پریقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی ملک پرجنگ مسلط کرنے میں پہل نہیں کرے گا لیکن جب ہم پر جنگ مسلط کی جائے گی تو ایران دشمن کو سبق سکھانے کے لیے ایران کی پوری طاقت استعمال کرے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.