(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جو بائیڈن کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نژاد فلسطینی خاتون ریما دودین کو ، وہائٹ ہاؤس آفس برائے قانون سازی کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا جس میں امریکی نژاد فلسطینی خاتون ریما دودین کو وہائٹ ہاؤس آفس برائے قانون سازی کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔