(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی یونیورسٹی کے سروے میں امریکا کے نصف ووٹرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ قابض ا سرائیل غزہ میں نسل کُشی کر رہا ہے۔
سروے میں دس میں سے چھ امریکی ووٹرز نے غاصب اسرائیل کو مزید امریکی اسلحہ بھیجنے کی بھی مخالفت کی۔
سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی جانب سے سفاک صہیونی حکومت کو اسلحہ دینےکی مخالفت میں گزشتہ دو سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں بھی رائے دی تھی۔
اپسوس کے سروے میں اٹھاون فیصد امریکیوں کا ماننا تھا کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔