(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےطرز حکمرانی پر پر شدید تنقید جاری ہے، صیہونی میڈیا نے امریکی صدر کو احمق شخص قراردے دیا۔
صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ ایک فضول گو اور باتونی احمق انسان ہے جس کے قول او فعل میں تضاد ہے ۔ عبرانی ٹی وی چینل 21 کے مطابق ٹرمپ بہت زیادہ بولتے ہیں مگر عملا کچھ نہیں کرتے۔
صیہونی میڈیا کی مایوسی میں اس وقت مزید اضافہ دیکھنے میں آیا جب امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس نے امریکا اور ایران کے حوالے سے کشیدہ صورتحال پر کہا کہ صدر ٹرمپ خظے میں کشیدگی اور امریکا کے ایران کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کیلئے ایرانی صدر حسن روحانی سے مل سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔
صیہونی سرکاری ریڈیو نے امریکی صدر کے حوالے سے ایسے بیانات کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اشتراک کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے ٹرمپ ایک ناقابل اعتبارشخص ہیں۔
اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں شکست کھانے والی سابق حکمران جماعت لیکوڈ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ “ایران بہادر ، مضبوط ، اور بے رحمی سے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہےجبکہ ٹرمپ کی چہچہاہٹ سے سرائیل کو نقصان ہوگا” صدر ٹرمپ کے پاس اسرائیل کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے”