• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی تنظیم کے تعلیمی وتحقیقی بائیکاٹ پر صہیونی حلقوں میں بے چینی

جمعرات 13-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf boykot
0
SHARES
0
VIEWS

امریکی حکومت اور وہاں پر موجود صہیونی لابی جہاں ایک طرف اسرائیل کی غیر مشروط مدد اور حمایت کا علم بلند کیے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ ایسی آوازیں بھی بلند ہو رہی ہیں جن میں صہیونی ریاست کے مختلف شعبوں میں بائیکاٹ کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایسا ہی ایک مطالبہ حال ہی میں امریکا کی "مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر” آرگنائزیشن نامی ایک تنظیم کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ امریکا میں موجود "MESA” کی جانب سے جاری ایک بیان میں تنظیم رواں سال کی سالانہ عالمی کانفرنس میں اسرائیل کے کسی ماہر تعلیم یا کسی یونیورسٹی کے کو مقالہ پیش کرنے کی اجازت نہ دے۔ خیال رہے کہ اس تنظیم سے امریکا میں کم سے کم 3000 ماہرین تعلیم اور اسکالرز وابستہ ہیں اور انہوں ‌نے تنظیم کی جانب سے سامنے آنے والی اس تجویز پر عمل درآمد کے لیے بھی غور شروع کیا ہے۔

ادھر امریکی تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی تجویز کے بعد صہیونی تعلیمی حلقوں اور جامعات کی انتظامیہ کی جانب سے سخت بے چینی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل میں تمام عبرانی یونیورسٹیوں کے چیئرمین پروفیسر مناحیم بن ساسون کا کہنا ہے کہ امریکی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کے تمام اداروں کے بائیکاٹ کی تجویز اسرائیل کو تحقیقاتی میدان میں تنہا کرنے کی کوشش ہے۔ اس تجویز پر عمل درآمد سے اسرائیل کے تعلیمی اور تحقیقی شعبے پر گہری منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مسٹر ساسون نے امید ظاہر کی کہ امریکی تنظیم میں موجود ایک اقلیت کے مطالبے پر وہ اسرائیل کے تعلیمی و تحقیقی مواد کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل ماہرین کی تحقیقات بھی امریکا میں اپنی اہمیت رکھتی ہیں۔

درایں اثناء اسرائیل کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں "میسا” کی سرگرمیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے اسرائیل دشمن اور خالص عربی تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.