• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ، اسرائیل سےدفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے: ترجمان امریکی فوج

جمعہ 08-02-2019
in عالمی خبریں
0
امریکہ، اسرائیل سےدفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے: ترجمان امریکی فوج
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ عالمی سطح پر اپنا مقام بنا رہا ہے اور یہ معاہدہ امریکا اور اسرائیل کی دوستی کا ثبوت ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کرنل پیٹرک سیبر کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے امریکا کی مدد سے تیار کردہ محدود پیمانے کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم‘ کی جوڑی خریدنا چاہتا ہے۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری کا مقصد سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا دفاع کرنا ہے تاکہ فوجیوں کو در پیش چیلنجز، براہ راست اور فضائی خطرات سے تحفظ دیا جاسکے اور یہ سسٹم بلواسطہ ہدف یعنی راکٹ اور مارٹر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ یہ دونوں سسٹم کس جگہ رکھے جائیں گے۔

واضح رہے ’آرئن ڈوم‘ 70 کلو میٹر کی مسافت پرمار کرنے والے راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے روکنے اور مارٹر کے گولوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ فضائی دفاعی نظام 2011 سے اسرائیلی فوج کے استعمال میں ہے جسے غزہ سمیت دیگر مقامات سے آنے والے راکٹس یا دیگر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Tags: آئرن ڈوماسرائیلامریکاترجماندفاعیدوستیراکٹعالمیغزہفضائیمعاہدہنیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.