• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا کا قونصل خانے کو اسرائیل میں سفارت خانے میں ملحق کرنے کا اعلان

پیر 04-03-2019
in عالمی خبریں
0
امریکا کا قونصل خانے کو اسرائیل میں سفارت خانے میں ملحق کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بیت المقدس میں امریکی قونصل خانہ پیر کے روز اسرائیل میں امریکا کے نئے سفارت خانے میں ضم ہو جائے گا۔ اس فیصلے نے فلسطینی قیادت کو چراغ پا کر دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خاجہ کے نائب ترجمان روبرٹ پیلاڈینو نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ کارکردگی میں اضافے کے لیے کیا گیا ہے تا کہ سفارتی سرگرمی اور امریکی قونصل خانے کی خدمات کا سلسلہ مکمل طور پر جاری رہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ برس اکتوبر میں بیت المقدس میں ایک سفارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ امر وسیع پیمانے پر مارچ کے اوائل میں متوقع تھا۔

انضمام کے عمل سے فلسطینیوں میں اس اندیشے نے جنم لیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ متنازع بیت المقدس شہر کے حوالے سے فلسطینیوں کے اندیشوں کو خاطر میں نہیں لا رہی۔

ٹرمپ نے دسمبر 2017 میں بیت المقدس کو اسرائیل کا سفارت خانہ تسلیم کر کے عرب دنیا میں غم و غصے کی لہر اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کو بھڑکا دیا تھا۔ امریکی سفارت خانہ مئی 2018 میں تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا گیا تھا۔

فلسطینی رہنماؤں نے سفارت خانے کی منتقلی کے بعد امریکی انتظامیہ کے ساتھ سفارتی رابطے معلق کر دیے تھے۔ انہوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے امریکی کوششوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ ساتھ ہی امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حق میں جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

بیت المقدس میں قونصل خانہ فلسطینیوں کے لیے مختص سب سے بڑا مشن ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے اس معاملے پر وسیع بین الاقوامی سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مشرقی بیت المقدس اُس ریاست کا دارالحکومت ہو جو وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔

Tags: اسرائیلامریکابائیکاٹبیت المقدسدارالحکومتڈونلڈ ٹرمپسفارت خانےصدرعرب دنیاغزہفلسطینوزیر خارجہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.