• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل کرائے: لبنانی صدر کا مطالبہ

ہفتہ 25-05-2019
in عالمی خبریں
0
امریکا قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل کرائے: لبنانی صدر کا مطالبہ
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎ لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔روزنامہ قدس کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کے چیئرمین الیوٹ انگل سے صدارتی محل میں ملاقات کے موقع پر لبنانی صدر نے کہا کہ امریکا کو قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے اپنا اخلاق فرض پورا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے امداد بند کر کے پناہ گزینوں‌ کے لیے نئی مشکلات پیدا کی ہیں۔ امریکی حکومت کو چاہیے کہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے 71 سال سے حل طلب مسئلے کا حل نکالا جائے۔لبنانی صدر کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا فلسطین میں ‘امن منصوبے’ صدی کی ڈیل کو آگے بڑھانے کی تیاریاں کررہا ہے۔ جون میں امریکا عرب ممالک پر دبائو ڈال کر اپنے نام نہاد امن منصوبے کو قبول کرنے کے لیے سرگرم ہے۔خیال رہے کہ لبنان میں پناہ گزین فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے جو 12 مختلف مہاجر کیمپوں میں آباد ہیں۔

Tags: امریکاحلفلسطینقضیہکرائےلبنانی صدر کا مطالبہمنصفانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.