• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امت مسلہ کیخلاف صیہونی قوتوں کے ساتھ امریکی  اور بعض خلیجی ممالک شامل ہی، حامد موسوی

منگل 18-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امت مسلہ کیخلاف صیہونی قوتوں کے ساتھ امریکی  اور بعض خلیجی ممالک شامل ہی، حامد موسوی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عراقی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازع میں صیہونی قوتوں کے ساتھ  سعودی اور امارتی حکام کی ملاقاتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

عراق سے رکن پارلیمنٹ  حامد موسوی نے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ بین القوامی ویبنار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ اس اہم اور حساس  موضوع پر بات کرنےکیلئے مجھے مدعو کیا گیا ہے ، اس وقت عالم اسلام صیہونی منصوبوں کے خطرات سے دوچار ہے ہم امید کرتے ہیں کہ  یہ ویڈیو کانفرنس اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرلے گی۔

انھوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت  صیہونی امریکی سامراجی نوآبادیاتی سازشوں کا شکار ہے جس کا مقصد اسلامی ممالک میں انتشار پھیلا کر ان کی توانائیاں ،قدرتی  اور انسانی وسائل  پر قبضہ جماکر ان کی قسمتوں کا فیصلہ کرنا ہے جیسا کہ 2003 میں صدام آمریت کے نظام سے نجات پانے کے بعد ، عراق کو فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر تقسیم کرنا ، اور عراقی وسائل پر قبضہ جمانا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح صیہونی امریکی سامراجی قوتوں نے عراق  کی تباہی میں اپنا کردار ادا کیا اسی طرح امریکا کی  جانب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل بھی  مقبوضہ فلسطین کی تباہی کی دستاویز ہے  جو خطے میں صیہونیت کے فروغ اور تحفظ کیلئے تیار کیا گیا ہے

انکا کہنا تھا کہ آج عالم اسلام کو نئی صیہونی  سازشوں کا سامنا ہے  جس میں امریکا براہ راست شریک ہے  ان سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے تمام فلسطینی دھڑوں کو متحدہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو مشترکہ طور پر صیہونی سازشوں کا سامنا ہے  ،  یمن کے تنازعے میں صہیونی کردار اب کوئی راز نہیں ہے، یمن پر گزشتہ پانچ سالوں سےمسلط اس جارحیت میں  صہیونی ماہرین اور مشیروں نے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ سعودی اور اماراتی حکام سے بند کمروں میں طویل ملاقاتیں کیں  ، ان تمام سرگرمیوں سے آج یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ صیہونی قوتوں کے ساتھ امریکا اور بعض خلیجی ریاستیں مکمل تعاون کررہی ہیں  جو امن مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

Tags: حامد موسویسعودی عربصیہونی ریاستعراقی پارلیمنٹمتحدہ عرب امارات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.