(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اماراتی وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ وزارت ثقافت اسرائیل کے ساتھ افہام و تفہیم اور وسیع تر شراکت داری کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ امارات اسرائیل کے ساتھ ان ثقافتی شعبوں میں بھی تعاون کررہی ہے جن میں اس سے قبل توجہ نہیں دی گئی۔
اماراتی خاتون وزیر ثقافت و نوجوانان نورہ الکعبی نےگزشتہ روز سعودی اخبار "عکاز” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک اسرائیل اور امارات کی عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کوششیں کررہا ہےجن پر اس سے قبل توجہ نہیں دی گئی۔
نورہ الکعبی نے کہا کہ ثقافتی تعاون ان اہم شعبوں میں سے ایک ہے جو "اسرائیل” کے ساتھ آئندہ دور کے دوران شروع کیا جائے گا۔معاشروں اور ممالک کے مابین امن اور رواداری کی اقدار کو عام انسانی اقدار کے طور پر پھیلانے کے امارات کے مشن پر مبنی ، امن معاہدے کوآگے بڑھایا جائے گا۔