(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد اماراتی وزیر نے کہا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ پذیر تعلقات میں مثبت اور تعمیری تعاون کی راہ میں ایک اہم قدم ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ دو روز قبل امارات کے وزیر برائے اقتصادیات اور امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ بن طوق المری کی صیہونی ریاست کے شہر تل ابیب میں بن گوریان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اسرائیل کے وزیربرائے ٹرانسپورٹ یسرایل کاٹز کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی نقل و حمل کی خدمات سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت "تل ابیب” کے لیے ہر ہفتے 38 مسافر پروازوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد اماراتی وزیر نے کہا کہ معاہدہ ابراہیم امن معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان فروغ پذیر تعلقات میں مثبت اور تعمیری تعاون کی راہ میں ایک اہم قدم ہے۔