(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گےمجھے امید ہےکہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نےکیا ہےاس کی تلافی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قیام امام حسین پر روشنی اور حضرت زینب کی لازوال صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ امام حسین کی بصیرت و شجاعت کے باعث کربلا کا واقعہ اسلام کی بقاء کا ضامن بنا اور مسلمانوں کے لیے ظالموں کے خلاف مشعل راہ، اس کے باوجود امارات نے صیہونیوں کو خطے میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے اور وہ فلسطین اور فلسطینی مسلمانوں کو بھول گئے ہیں ۔
انہوں نے امارات، اسرائیل ڈیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ متحدہ عرب امارات کی یہ غداری زیادہ دیر نہیں چلے گی لیکن یہ بدنما داغ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اماراتی ہمیشہ کے لیے رسوا ہو جائیں گےمجھے امید ہے کہ وہ بیدار ہوں گے اور جو کچھ انہوں نے کیا ہےاس کی تلافی کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت پرسامنے آیا ہےجب کہ گزشتہ روز ہی اسرائیل اور ابوظہبی کے درمیان پہلی کمرشل فلائٹ کا آغاز ہوا اور ایک امریکی اسرائیلی وفد پہلی بارمتحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اترا ہے۔
امارات اسرائیل ڈیل کے بعد سےایرانی حکام امریکا کی ثالثی میں ہونے والی اسرائیلی اماراتی ڈیل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ تہران میں بعض حکام نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک مل کر مشرق وسطیٰ میں ایک نئے خطرے کو جنم دے رہے ہیں