(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روس سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور مشرق وسطیٰ میں امن مساعی کے نگران گروپ چار میں شامل ہونے کے ناطے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کی مساعی جاری رکھے گا۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے کئےجانے والے معاہدے پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی قوم کو اس کی امنگوں کے مطابق اس کے حقوق فراہم نہیں کیے جاتے محض اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں سے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے ایک غلط سوچ کی بنیاد پر کئے گئے ہیں امن معاہدے اس وقت تک سود مند ثابت نہیں ہوسکتے جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طریقے سے حل نہیں کیاجاتا مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کےقیام کےلیے فلسطین کے تناز ع کا حل ضروری ہے جبکہ اس حقیقت کا ادراک بھی ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر امن کی کوئی کوشش موثر ثابت نہیں ہوسکتی۔