(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران نے اسرائیل متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین باہمی تعلقات کو معمول پر لانے والے معاہدے کے خلاف سخت رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ازم خلیج بصرہ کے ممالک کو اپنے زیر ِ تسلط لے رہا ہے۔
اسپیکرِ اسمبلی محمد باقر کالی باف کے بین الاقوامی تعلقات کے ذمہ دار نائب حسین امیرعبداللهيان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے بارے میں لکھا ہے کہ ’’بحرین اور متحدہ عرب امارات نے آج ٹرمپ کی سرکس میں کھیل کھیلا ہے ، کل عربوں کی سر زمین کے ایک حصے پر قبضہ کرنے والا سیونزم آج ایک نئے حربے کے ذریعے خلیج بصرہ کے ممالک کو اپنے زیر ِ تسلط لے رہا ہے۔ عظیم مصر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے نے بھی اسرائیل کی راہیں ہموار نہیں کی تھیں۔ مصر کے ایک جزیرے کے رقبے کے برابر متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی اسرائیل کو عدم تحفظ تخفے میں دیں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے مابین طے پانے والے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کا ہدف ہونے والے معاہدے پر کل ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے تھے۔