• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

امارات، بحرین صیہونی مفاد کیلئے خطے میں بد امنی پھیلارہے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن

ہفتہ 26-09-2020
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
امارات،  بحرین صیہونی مفاد کیلئے خطے میں بد امنی پھیلارہے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے۔ملک بھرمیں امریکہ اور اسرائیل کے نپاک عزائم اور سازشوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل نامنظور مہم چلائی جا رہی ہے۔اسرائیل نامنظور مہم کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف پروگرام ترتیب دئیے جا چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا، پریس کانفرنسز او ر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے سرپرست اراکین بشمول ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما مولانا مقصود علی ڈومکی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما غلام نبی مری، تنظیم اسلامی کے رہنما مولانا اقتدار احمد خان، سیکرٹری ہیومن رائٹس موسی بلوچ، شیخ ولایت ، سہیل اکبر اور قاری سجاد علی نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی سطح پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اسرائیل نامنطور مہم کا اعلان کیا تھا تاہم آج کی پریس کانفرنس اسرائیل نامنظور مہم کا تسلسل ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ خطے میں اسرائیلی مفادات کےدفاع کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، امریکہ اور اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان میں انارکی پھیلانے چاہتے ہیں۔

افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور سازشیں اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کی کڑی ہے، عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطین سمیت مسلم امہ اور مسئلہ کشمیرکے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جب یہ عرب ریاستیں اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کر رہی ہیں تو ا س کا مطلب یہ ہوا کہ فلسطین کی جد وجہد اور فلسطین کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کو تسلیم کیا جا رہاہے تاہم ایسی صورت میں پاکستان کو ان عرب ریاستوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کسی مثبت موقف کی امید باقی نہیں رہی۔

ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی قائم کردہ جعلی ریاست ہے جو خطے سمیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اور اب لبنان اور شام پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے عرب ریاستوں کے ساتھ مل کرنئی سازشوں کا جال بنایا جا رہاہے۔

ان کاکہنا تھا کہ عرب امارات ہوں یا بحرین ان دونوں ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے خود خلیجی عرب ممالک کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے اثرورسو خ کو بڑھا کر حقیقت میں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کی جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے او آئی سی اور عرب لیگ سمیت خلیج کونسل کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Tags: اسرائیل نامنظورایم ڈبلیو ایمصیہونی ریاستفلسطین فاؤنڈیشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.