دوسری طرف فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی بین الاقوامی نظام کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے بدھ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی بین الاقوامی نظام بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں حفاظت کی ضرورت ہے ، ہماری نگاہیں آپ پرہیں، ہماری حفاظت کیجئے ، ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔”
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا کہ صیہونی حکومت قانون سے ماورا ہوکے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے ، اس کے جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت ماورائےعدالت فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے ، بچوں کا قتل عام کررہی ہے اور ان کے جنازے بھی ہمارے حوالے نہیں کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو فلسطینیوں کی حفاظت کے لئے آگے بڑھنا چاہئے۔