• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کا مسئلہ انتہائی مقدس ہے اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں گے: ترکی

جمعرات 07-03-2019
in عالمی خبریں
0
القدس کا مسئلہ انتہائی مقدس ہے اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں گے: ترکی
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے اور دنیا بھرکے اداروں میں القدس کا بھرپور دفاع کریں گے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک میں متعین فلسطینی سفیروں کے استنبول میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا آئینی، قانونی، تاریخی، تہذیبی اور اسلامی تشخص ہماری پہلی ترجیح اور ترکی کی خارجہ پالیسی کا اہم عنصر ہے۔ ہمارے لیے القدس کا مسئلہ انتہائی مقدس ہے اور اس کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط کریں گے۔ القدس کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے عالمی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

ترک وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ القدس کے دفاع اور تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پرکوششیں جاری رکھیں گے اور فلسطینیوں اور القدس کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں‌گے۔

ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا بلکہ ماضی کے غلط اقدامات اور روش پربدستور قائم ہے۔

چاووش اوگلو کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی حربے استعمال کررہاہے اور غزہ کے دو ملین لوگوں کی زندگی اجیرن بنانے کے ساتھ ساتھ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

Tags: اسرائیلالقدسبیت المقدسبین الاقوامیترکیخارجہ پالیسیسفیرعالمیغزہفلسطینمظالموزیرخارجہیورپی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.