• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس میں یہودی آبادکاری علاقے کے استحکام کے لئے خطرہ ہے: مصر

ہفتہ 27-10-2012
in عالمی خبریں
0
plf misr
0
SHARES
0
VIEWS

مصر نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں 800 یہودی مکانات کی تعمیر اور بیت المقدس کے علاقے جبل الزیتون میں سرکاری دفاتر کے منصوبے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قاہرہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کو مغربی کنارے کے دیگر علاقوں سے کاٹنے کی کوشش اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے کا اقدام فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جامع امن کے قیام کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی برادری کی طرف سے دو ریاستوں کے قیام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

مصری دفتر خارجہ کے مطابق تل ابیب میں قاہرہ کے سفیر نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص مشرقی القدس میں یہودی بستیوں کی توسیع کو انتہائی تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے۔ مصر، یہودی بستیوں کی تعمیر کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی سمجھتا ہے کیونکہ اس کے ذریعے مقبوضہ اراضی کی ہیت کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ منگل کو جنوبی القدس کی غلیو کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارلحکومت بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
نیتن یاہو نے یہ اعلان یورپی یونین کی جانب سے یہودی آباد کاری کی مذمت میں جاری بیان کے جواب میں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہودی آبادکاری کو بلا روک جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.