نیویارک (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے الخلیل شہر سے عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الخلیل شہر میں فلسطینی عوام کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈو گریک نے اٹلی، ناروے، سویڈن، سوئٹرزلینڈ اور ترکی کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ الخلیل شہر میں عالمی امن مشن کے اہلکاروں کو بے دخل کرنا باعث تشویش ہے۔ اقوام متحدہ میں اقوام متحدہ کے امن مندوبین کی تعیناتی ’’اوسلو‘‘ معاہدے کا حصہ ہے۔ اسرائیل اس معاہدے سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتا۔
گوٹیرس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ الخلیل میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور الخلیل میں فلسطینیوں کو کسی قسم کے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہوںے دیں گے۔