(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مکاریم ویبیسو نو نے اسرائیل کی جانب سے دورے کی اجازت نہ ملنے پر بہ طور احتجا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر ویبیسونو کو جون 2014 ء کو اس عہدے پرتعینات کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد بار اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کی کوشش کی مگر صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں وہ دورہ نہیں کرسکے ہیں۔فلسطین کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ایلچی مقرر ہونے کے بعد وہ ایک بار بھی فلسطین کے دورے پرنہیں آسکے جس کے باعث انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ فلسطین کے لیے خصوصی مندوب نے ایک سے زائد بار فلسطین کے دورے کی کوشش کی مگر صہیونی ریاست کی جانب سے انہیں اسرائیل اور فلسطین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے آخری بار پچھلے سال اکتوبر میں فلسطین میں داخل ہونے کے لیے اسرائیل کو درخواست دی تھی تاہم تل ابیب نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔