• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کی صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل کی شدید مذمت

منگل 12-02-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اقوام متحدہ کی صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل کی شدید مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ جُمعہ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے دو فلسطینی بچوں کی شہادت وحشیانہ فعل اور ناقابل قبول اقدام ہے۔ اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتی ہے۔

میلاڈینوف کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز دو بچوں کی شہادت کے واقعے نے ہم سب کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بلا جواز فلسطینی مظاہرین اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے قتل کے حادثات ناقابل قبول اقدام ہے اوربچوں کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزہ اشتیوی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہایلچیجرمشہادتغزہفائرنگفلسطینقتلمذمتمشرق وسطیٰہمدردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.