(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارت پاکستان کے مغربی اور جنوبی حصے کی ترقی میں خلل ڈالنا چاہتا ہےجس کا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے جو کہ دہشت گرد گروپوں کو منظم کرنے کا اعتراف جرم کر چکا ہے اس سے قبل بھی بھارت نے تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال کیا ہے، ذوالقرنین چھینہ
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارت کارذوالقرنین چھینہ نے پاکستان کی جانب سے بھارتی ردعمل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک فسطائی ریاست بننے کی طرف تیزی سے گامزن ہےاور ہمسایہ ممالک کے خلاف توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو معاونت فراہم کر رہا ہے اورپاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے جس کا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے جو کہ دہشت گرد گروپوں کو منظم کرنے کا اعتراف جرم کر چکا ہے اس سے قبل بھی بھارت نے تمام ہمسایہ ممالک کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا استعمال کیا ہے۔