• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فوری امداد کی اپیل

بدھ 30-01-2019
in عالمی خبریں
0
اقوام متحدہ کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فوری امداد کی اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کر نے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’یو این آر ڈبلیو اے‘‘ نے نئے سال کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہیڈ کوارٹر  میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ’’اونروا‘‘ ایجنسی کے ہائی کمشنر ’’پییر کرین پول‘‘ نے کہا کہ سال 2019ء کے لیے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2018ء کی نسبت امدادی آپریشنز کی نسبت زیادہ ہے۔

’’اونروا‘‘ کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے دی جانے والی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کیے جانے کے بعد عالمی ادارے کو امداد کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس، غزہ، اردن، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور رواں سال بھی ان مشکلات میں کمی کا امکان نہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ جاری رکھی ہوئی ہے جس نے پناہ گزینوں کی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

کرین پول کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور دیگر بنیادی نوعیت کی ضروریات کے لیے 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

Tags: ادارےاردناسرائیلاقوام متحدہامدادامریکابیت المقدس،پناہ گزینوںجنیواشامعالمیغزہفلسطینلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.