• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا ریاستی تشدد کے مرتکب صہوینی عناصرکو کٹہرےمیں لانےکا مطالبہ

جمعہ 12-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0299
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیق کرنےوالے خصوصی مندوب نے پہلی بار کھل کر اسرائیلی ریاست کو نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پڑ کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ منظم ریاستی تشدد کے مرتکب صہیونی فوجیوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق ’’ماکاریم ویبیسونو‘‘ نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتےہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں پر ریاستی تشدد برتنے اور طاقت کےاندھا دھند استعمال کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، جس کے بعد میں مطالبہ کرتاہوں کہ بے جا تشدد کے مرتکب صہیونی عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ صہیونی حکومت اور اس کے تمام سیکیورٹی ادارے ایک منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

عالمی ادارے کے عہدیدار نے اسرائیل کی فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں رکھنے اور بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے انہیں بار بار پابند سلاسل کرنے کی پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل انتظامی حراست میں رکھے گئے تمام فلسطینیوں کو یا تو عدالتوں میں پیش کرتے ہوئےان کےخلاف الزامات ثابت کرے یا انہیں فوری طورپر رہا کرے کیونکہ کسی الزام کے بغیرشہریوں کو جیلوں میں ڈالنے اورانہیں طویل مدت کی سزائیں دینے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں ہےْ۔

یو این مندوب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے۔ یہ سلسلہ اب مزید جاری نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیلی فوج کو طاقت کا بے جا استعمال اور فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ورنہ اس کے خطے کے امن استحکام پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مسٹر ویبیسونو کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر چاقو کے حملےبھی ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کو بھی شہری آبادی کو اجتماعی سزا دینے کےمترادف قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے حسب معمول عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانول نحشون نے یو این مندوب کے بیان اور ان کی پیش کردہ رپورٹ کو جانب داری پرمبنی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مندوب نے یک طرفہ رپورٹ میں صرف اسرائیل کو تشدد کا مرتکب قرار دیا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مندوب نے جنوری میں اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کردیا تھا تاہم اکتیس مارچ تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ ویبیسونو نے الزام عائد کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ، غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں ان کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے بدعہدی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاقوام متحدہ کا ریاستی تشدد کے مرتکب صہوینی عناصرکو کٹہرےمیں لانےکا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.