• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور

جمعہ 04-12-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  پیش کردہ قراردادوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل پر زور دیاگیا جبکہ قابض  اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی کھل کی مخالفت کی گئی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی حمایت  اور قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف  مجموعی طور پر پانچ قراردادیں منظور کی گئیں۔

پہلی قرارداد میں  اسرائیل کے زیر قبضہ گولان ہائیٹس  کے حوالے سے پیش کی گئی  ج سمیں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ گولان ہائٹس پر سنہ  1967 سے صیہونی ریاست اسرائیل کا غیرقانونی قبضہ ہے، اس قرار داد کی حمایت میں ، حزب اختلاف کے خلاف 88 ووٹ ڈالے گئے اور 62 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس تجویز میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام کی گولان پہاڑیوں میں ہر قسم کی کالونی تعمیر کرنا بند کردے اور خطے سے باہر چلا جائے۔

دوسری منظور ہونے والی قرار دادوں میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پرامن ذرائع کے استعمال پرزور دیا گیا۔ قرار داد کی حمایت میں 145 اور مخالفت میں 7 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، اس موقع پر ایک اور قرارداد منظور کی گئی جس میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی مہمات کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اس قرارداد کی حمایت میں 142 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ 8 ارکان نے اس کی مخالفت کی اور 11 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ کے فورم پرمنظور ہونے والی قراردادوں میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کے حقوق ناقابل تصر ہیں۔

اس قرارداد کی حمایت میں 91 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ 17 ممالک نے مخالفت کی اور 54 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔فلسطینی قوم کے حقوق عمومی امانت ہیں کے عنوان سے منعقدہ قرارداد میں 82 ممالک نے حمایت کی،25 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا اور 53 نے رائے شماری میں‌حصہ نہیں ‌لیا۔

اس موقع پر وای گولان پر اسرائیلی قبضے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ اس قرارداد کی حمایت میں 88 ممالک نے رائے دی۔9 ارکان نے مخالفت کی اور 62 نے رائے شماری میں‌ حصہ نہیں لیا۔

Tags: اسرائیلاقوام متحدہصیہونی ریاستگولان ہائیٹسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.