(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ غزہ میں صحافیوں کو خاموش کرنے سے پہلے قابض اسرائیل کو روکا جائے۔ ان ماہرین میں فلسطینی سرزمینوں میں انسانی حقوق کی خصوصی ماہر فرانسسکا البانیز اور آزادی اظہار کی خصوصی ماہر ایرین خان شامل ہیں۔
جاری ہونے والے بیان میں ماہرین نے فلسطینی صحافیوں پر مسلسل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا جن میں گذشتہ دنوں دو خواتین صحافیوں سمیت کئی صحافی قابض اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا کو قابض اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ وہ غزہ میں باقی بچے صحافیوں کو بھی خاموش کر دے اب تک غزہ میںدو سو اڑتالیس صحافی شہید کیے جا چکے ہیں جو جدید تاریخ کے کسی بھی دوسرے تنازع سے کہیں زیادہ ہے۔ ان میں مریم ابو دقہ (ایسوسی ایٹڈ پریس کی آزاد بصری صحافی)، الجزیرہ کے صحافی محمد سلامہ، آزاد صحافی معاذ ابو طہ، رائٹرز کے فوٹو جرنلسٹ حسام المصری، احمد ابو عزیز جو مڈل ایسٹ آئی سمیت کئی اداروں کے ساتھ منسلک تھے اور اسلام عابد شامل ہیں جو غزہ شہر میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری میں شہید ہوئیں۔