• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 1 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسپین نے قابض اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر پابندی لگا دی

یہ پابندیاں اس پیکج کا حصہ ہیں جوناجائز صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بدھ 24-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسپین  نے قابض اسرائیل کو اسلحہ کی ترسیل پر پابندی لگا دی
0
SHARES
25
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسپین کی حکومت نے منگل کے روزغاصب اسرائیل کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے جابر اسرائیل پر ہتھیاروں کی اس پابندی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ پابندیاں اس پیکج کا حصہ ہیں جوناجائز صہیونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اسپین کے معاشی امور کے وزیر نے کہا یہ پابندی ان تمام برآمدات کو روکتی ہے جو قابض اسرائیل کے دفاع سے متعلق مواد، آلات اور ہتھیاروں پر مبنی ہوگی۔

اسپین کی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی اس باضابطہ منظوری کے بعدقابض طیاروں کو ایندھن لینے کی سہولت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔مزید یہ کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی ہو گی۔

خیال رہے اہم یورپی ملک ا سپین کی طرف سےقابض ناجائز حکومت کے خلاف یہ پابندی نسل کشی اور غزہ کی ناکہ بندی روکنے کے لیے ا سپین کے مسلسل مطالبات کے سلسلے میں دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ اس سے پہلے بھی ا سپین نے نہ صر ف غاصب اسرائیل کو اس طرح کی پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ بلکہ اسپین نے فلسطینی ریاست کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔ تاکہ فلسطینیوں کے آزاد رہنے کے حق کی حمایت کر سکیں۔

حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ پابندی قانون کے تحت لگائی گئی ہے۔ تاکہ قابض اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت روکی جا سکے۔ حکومت کے مطابق اس پابندی کا اطلاق غزہ میں صہیونی جارحیت کے آغاز کے دن سے ہو گا۔ جبکہ فوری طور پر یہ پابندی نافذ ہو جائے گی۔ اگرچہ اس کے لیے پارلیمان سے منظوری ابھی باقی ہے۔

یاد رہے پیڈرو سانچیز کے زیر قیادت بائیں بازو کی حکومت پارلیمان میں واضح اکثریت نہیں رکھتی۔ اس لیے پارلیمان سے منظوری کے لیے اسے کافی محنت کرنا ہوگی۔

سانچیز نے ان پابندیوں کا اعلان اسی مہینے کے شروع میں کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم یہ سارے اقدامات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ قابض اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکے۔

اسپین یورپ کے ان ملکوں میں شامل ہے جو غزہ میں سفاکانہ صہیونی جارحیت کا سب سے بڑے مخالف ہیں۔

اسپین کے وزیر اعظم نے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں پیر کے روز خطاب میں کہا میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم اس وقت غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں یہ اکسیویں صدر کا تاریک ترین اور خوفناک ترین واقعہ ہے۔ اس لیے انسانی برادری اور بین الاقوامی برادری اس پر خاموش نہیں رہ رسکتی اور نہ اپنے آپ کو بے حس بنا سکتی ہے۔

Tags: اسپیناسلحہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.