• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسمارٹ فون میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلیکیشن متعارف

بدھ 17-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf smartapp
0
SHARES
0
VIEWS

امریکا میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ میں سرگرم اداروں اور انسانی حقوق گروپوں نے اسمارٹ فون کی دوسری نسل کے لیے ایک نئی اپیلیکیشن متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے کوئی بھی اسمارٹ فون صارف  صہیونی ریاست میں تیار ہونے والی اشیاء کا بائیکاٹ کرسکے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ میں سرگرم انسانی حقوق کے گروپوں کے اتحاد کی جانب سے گذشتہ روز نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ نئی اسمارٹ فون ایپلی کیشن کو ’’قاطع‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کوئی صارف اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے جب آن لائن خریداری کرے گا تو متعلقہ کمپنی کی تلاش کے لیے اسے ’’بار کوڈ‘‘ ڈائل کرنا ہوگا۔ اس کوڈ کے ڈائل کرنے کے بعد اس کے سامنے اسرائیل کی وہ فرمیں نمایاں انداز میں سامنے آئیں گی جو فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اپنی مصنوعات تیار کرکے دنیا بھر میں فروخت کرتی ہیں۔

صارفین کی سہولت کے لیے سمارٹ فون میں ممنوعہ فرموں کو تین کیٹیگریز ’’اے، بی اور سی‘‘ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں اسرائیل کی وہ کمپنیاں جو فلسطینی علاقوں میں اپنی مصنوعات تیار کرتی ہیں کی فہرست شامل ہوگی۔ گروپ بھی میں ان غیر ملکی فرموں کا نام شامل کیا گیا ہے جو فلسطینی علاقوں میں یہودی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کے تحت کام کرتی ہیں اور گروپ سی میں ایسی عالمی تجارتی فرموں کے نام شامل ہیں جو خود کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مصنوعات تیار نہیں کرتیں مگر وہ اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کرتی ہیں۔

تنظیم آزادی فلسطین کے بیرون ملک مقیم شہریوں کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں امریکا میں اسمارٹ فون کے ذریعے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایپلی کیشن ’’آئی فون’’ اور انڈرویڈ کے تمام اسمارٹ سیٹوں پر دستیاب ہوگی۔ کوئی بھی صارف نہ صرف صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کرسکے گا بلکہ وہ متعلقہ کمپنی کو ای میل کے ذریعے اپنے بائیکاٹ کی اطلاع بھی دے سکے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.