• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسراِئیلی جارحیت پر برطانوی وزیر سعیدہ وارثی احتجاجاً مستعفی

منگل 05-08-2014
in عالمی خبریں
0
plf britian
0
SHARES
0
VIEWS

برطانوی کابینہ کی رکن اور ٹوری پارٹی کی اہم خاتون رہنما سعیدہ وارثی نے غزہ پر حکومتی پالیسی سے اختلاف کی بنیاد پر استعفا دے دیا ہے۔

 

منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں سعیدہ وارثی نے کہا ”میں نے بڑے افسوس کے ساتھ آج وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو اپنا تحریری استعفا پیش کر دیا ہے، کہ میں غزہ پر حکومتی پالیسی کی مزید حمایت جاری نہیں رکھ سکتی۔”

واضح رہے سعیدہ وارثی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں، وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی رکن ہیں اور برطانوی کابینہ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر تھیں۔ وہ 2010 میں پہلی مرتبہ اس وقت کابینہ کی رکن بنیں جب وہ ٹوری پارٹی کی چئیر پرسن تھیں، شروع میں وہ وزیر بے محکمہ تھیں۔

سعیدہ وارثی کی تعلیم و تربیت برطانیہ میں ہی ہوئی، وہ لیڈز یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ ہیں۔ اپنی وزارت کے دوران پاکستان کے دورے پر بھی آ چکی ہیں۔

برطانوی حکومت اسرائیل کی کٹر حامی ہے، جبکہ عوامی سطح پر اب اس کی پالیسی کے خلاف برطانیہ میں بھی سخت رد عمل کا اظہار ہونے لگا ہے۔

پچھلے ماہ لندن کی سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں برطانوی شہریوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کر کے اپنی حکومت کی پالیسی کے بارے میں بیزاری ظاہر کی تھی۔

سعیدہ وارثی ان معنوں میں بہت سارے مرد سیاستدانوں اور حکمرانوں پر سبقت لے گئی ہیں، جن کے مقابلے میں انہوں نے غزہ میں 1800 سے زائد شہادتوں پر بھر پور احتجاج کا انداز اختیار کیا ہے۔

لندن کے مئیر بورس جانسن نے سعیدہ وارثی کے مستعفی ہونے کو ایک پریشان کن خبر قرار دیتے ہوئے کہا ”امید ہے وہ جلد سے جلد کابینہ میں واپس آ جائیں گی۔”

درایں اثناء سوشل میڈیا پر سعیدہ وارثی کے استعفے کی خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔ غالب اکثریت نے اس فیصلے کی تحسین کی ہے جبکہ بعض نے تنقید بھی کی ہے۔ صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر سوشل میڈیا پر استعفے کی خبر کو بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھ لیا۔ اب تک ٹوئٹر پر یہ خبر پہلے چند توجہ پانے والے موضوعات میں شامل ہے۔

پاکستان میں بھی سعیدہ وارثی کے مستعفی ہونے کی خبر کو عوامی سطح پر بالعموم خوشی کے ساتھ لیا گیا ہے کہ انہوں نے جرائتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردانہ بمباری پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ادھر اسلام آباد نے دس اگست کو جماعت اسلامی پاکستان کے قبلہ اول مارچ کی حمایت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.