(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غرب اردن اور دیگر فلسطینی علاقوںمیں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان پر پوری عالمی برادری اور قطری حکومت کو تشویش ہے۔
حالیہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن میں 200 نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے اعلان پر قطری وزارت خارجہ کی جانب سے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی اور امن مساعی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطین میںیہودی بستیوں کی تعمیر سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 اور دیگر بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادروں سے فلسطین میںیہودی بستیوںکی تعمیر روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالنے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کو اپنے وعدے پورے کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔