(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے اسرائیلی وزیراعظم کے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
ترجمان یورپی یونین "مارگریٹس اسکینس” نے غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا بیان خطے میں امن کے امکانات کو نقصان پہنچتا ہے، ” اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے اقدامات دو ریاستی حل اور دیر پا امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔”اسرائیلی وزیر اعظم نے منگل کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ "اگر اسرائیلی شہری مجھے مینڈیٹ دیتے ہیں تو میں وادی عقبہ اور شمالی بحیرہ مردار کے علاقے کو اسرائیل میں ضم کر لوں گا۔”