اسرائیل کے عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اپنی مربوط پالیسی پرعمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو اپنے دفاع کے لیے ہرقسم کا قدم اٹھانے کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔
امریکی سفیر نے بعض صہیونی حلقوں کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی امن مساعی پر تنقید کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری دیرپا امن کے قیام کی کوششیں کر رہے ہیں ان پر یہ الزام بے بنیاد ہے کہ وہ اسرائیل کو تنہا کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ ڈان چابیرو کا کہنا تھا کہ بعض اسرائیلی عہدیداروں کی جانب سے جان کیری پرنہ صرف تنقید کی گئی ہے بلکہ ان کا تمسخر تک اڑایا گیا ہے، جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔