• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی الیکٹری سٹی کمپنی کی ویب سائیٹ پرخوفناک سائبرحملہ

جمعرات 28-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0124
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے اسرائیل کی بجلی سپلائی کی سب سے بڑی کمپنی کی ویب سائیٹ پر ایک خوفناک سائبرحملہ کیا ہے جس کے بعد ویب سائیٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سائبرحملہ روکنے اور ویب سائیٹ پر کنٹرول بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیربرائے توانائی و انفرااسٹرکچر ’’یووال اشٹائنٹز‘‘ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کو مرکزی الیکٹری سٹی سپلائی فرم کی ویب سائیٹ پرہیکروں نے ایک خطرناک حملہ کیا جس کے باعث ویب سائیٹ ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی تاہم ویب سائیٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیرنے بتایا کہ ہیکروں نے ایک وائرس کے ذریعے الیکٹری سٹی کمپنی کے کمپوٹر سسٹم پرحملہ کیا تاہم اس حملے میں کمپنی کا آن لائن ڈیٹا محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیکروں کا حملہ ناکام بنانے کے لیے ماہرین پوری تندہی سے کوششیں کررہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ویب سائیٹ کا کنٹرول بحال نہیں کیا جاسکا تھا۔

اسرائیل میں کسی ادارے کی ویب سائیٹ پرہیکروں کا یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے بے شمارحملے کیے جاتے رہے ہیں جن میں نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کے اہم ترین ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے اسے تباہ کیا جا چکا ہے۔ عموما اس نوعیت کی کارروائیاں فلسطینیوں کے حامی ہیکرز کرتے ہیں جس اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نفرت کی آگ اگلتا رہتا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کی الیکٹری سٹی کمپنی کی ویب سائیٹ پرخوفناک سائبرحملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.