(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق مسئلے کا حل نہیں آتا ہم تب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قابض صیہونی ریاست کا بہت بڑا اثر اس وقت امریکہ کے اوپر ہے لیکن اس حوالے سے میرے لیے کبھی کوئی دوسری سوچ نہیں آئی، فلسطین کے حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ایک موقف تھا اور وہ یہ تھا کہ جب تک فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل نہیں نکلتا م تب تک اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم نہیں کرسکتے ۔