• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی:ایردوآن

ہفتہ 03-10-2015
in عالمی خبریں
0
Erdon
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی فوج، پولیس اور یہودی شرپسندوں کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ صہیونی ریاست کو ان جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی پرعاید معاشی پابندیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

قطر کے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدرنے کہا کہ اسرائیل کو یہ مان لینا چاہیے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی ظالمانہ کارروائیاں دیگر جرائم میں میں ایک نیا اضافہ ہے۔ اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔ جو کچھ مسجد اقصیٰ کے خلاف کیا جا رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے اور اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ مسجد اقصیٰ کا معاملہ صرف تنہا فلسطینیوں کا نہیں بلکہ قبلہ اول کا دفاع پورے عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جہاں ایک طرف فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا گیا وہیں یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں داخل ہونے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی کھلی چھٹی دی گئی۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل ایک جھوٹا ملک ہے۔ ہم نے اسرائیل کے بارے میں آج تک جو کچھ سیکھا وہ یہی کہ یہ ایک مکار ریاست ہے۔ مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کے اقدامات جرائم میں شمار ہوتے ہیں جن پرخاموش رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

طیب ایردوآن نے غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے عرب لیگ کے کردار پربھی کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہ افسوس تو یہ ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنے میں مصرنے اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ مصر میں کوئی منصفانہ اور عادلانہ نظام حکومت نہیں۔ غزہ کے لاکھوں مسلمان بھائیوں کوتنہا چھوڑنے کا کیا جواز ہے؟۔

ترک صدر نے اپنے انٹرویو میں شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ حملے دہشت گرد گروپ دولت اسلامی "داعش” کے خلاف نہیں بلکہ اعتدال پسند اپوزیشن قوتوں کے خلاف ہو رہے ہیں۔ انہوں نے شام میں روسی فوج کی کارروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام اور روس کی سرحدیں بھی نہیں ملتیں۔ اس کے باجود ماسکو کو شام میں کارروائی کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شام میں صدر بشارالاسد کی رخصتی تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.