(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے۔
جرمنی کےدارالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عدیل الجبیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں، اسرائیل جب تک فلسطین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں کرتا تسلیم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جیسا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کیا ہے۔