• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا ناجائز قیام مشرق وسطیٰ‌ میں تمام مسائل کی جڑ ہے: مہاتیر

جمعرات 02-05-2019
in عالمی خبریں
0
اسرائیل کا ناجائز قیام مشرق وسطیٰ‌ میں تمام مسائل کی جڑ ہے: مہاتیر
0
SHARES
0
VIEWS

کولالمپور(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)ملایشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد نے کہا ہے کہ جب تک ناجائز صہیونی ریاست کا خاتمہ نہیں‌ ہوجاتا اس وقت تک مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن قائم نہیں‌ ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے میں‌ نسل پرستی اور انسانیت کے خلاف اجتماعی قتل عام اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتا جب تک دہشت گرد صہیونی ریاست کا وجود ختم نہیں‌ ہوجاتا۔

مہاتیر محمد نے ان خیالات کا اظہار کولالمپور میں منعقدہ مشرق وسطیٰ یوتھ کانفرنس سے خطاب میں‌ کیا۔ کانفرنس میں 40 ملکوں کے دو ہزار نوجوانوں کی تنظیموں کے مندوبین نے شرکت کی۔

انہوں‌ نے کہا کہ کسی بھی قوم اور معاشرے میں نوجوان اس کا اہم ترین اثاثہ ہوتے ہیں۔ تبدیلی کے عمل میں ہمیشہ نوجوانواں کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور وہی بہتر مستقبل کے آئینہ دار ہوسکتے ہیں۔ ملائیشیا نوجوانوں کے نمائندہ اداروں کی ضروریات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں‌ نے کہا کہ مسلم امہ میں ان گنت نسلیں، رنگ اور گروہ موجود ہیں اور مسلم امہ ایک گل دستے کی مانند ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بہتر انداز میں فایدہ اٹھا سکتا ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہ عراق پرامریکی یلغار نے خطے کو ایک بار پھرعدم استحکام سے دوچار کیا ہے۔

 

Tags: اس وقت تکریاست کا خاتمہقائم نہیں‌ ہوسکتا۔کہامشرق وسطیٰمہا تیر محمدمیں دیر پا امنناجائز صہیونینہیں‌ ہوجاتاہے کہ جب تکوزیراعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.