• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا مغربی بیت المقدس کو مشرقی شہر سے ہوئی ریل کار سے ملانے کا منصوبہ

بدھ 17-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0344
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی شہری حکومت نے ہوائی ریل کار کے منصوبے کو توسیع دیتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو مغربی بیت المقدس کے ساتھ باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب ہوائی ریل کار پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مغربی بیت المقدس کو شہر کے مشرقی حصے سے باہم مربوط کرنے کے لیے ہوائی ریل کار سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔

اخبار نے چند ماہ پیشتراپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل کے ہاں مسجد اقصیٰ کے قریب ایک فلائی اور ریلوے ٹریک کے زیرغور منصوبے پرباقاعدہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کی ایک تعمیراتی فرم کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ آئندہ دو ہفتوں میں باضابطہ طورپرمنصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا۔

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے اپنی چھ مارچ 2015 ءکی اشاعت میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بیت المقدس کی شہری حکومت نے دو سال قبل مسجد اقصیٰ اور قدیم بیت المقدس کے اوپر’’تلفریک‘‘ نامی ایک ریل کار منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم منصوبے پرعمل درآمد میں حائل بعض تکنیکی رکاوٹوں اور سیاسی دبائو کے باعث اس پرکام شروع نہیں کیا جا سکا تھا۔

پچھلے چند ماہ کے دوران بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیر برکات نے ’’تلفریک‘‘ منصوبے پرکام شروع کرنے کے لیے ماہرین تعمیرات سے صلاح مشورے شروع کردیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ریلوے ٹریک بیت المقدس میں پٹرچ القدس چرچ سے شروع ہو کر مسجد اقصیٰ کی دیوار براق[دیوار گریہ] کے قریب سے گذرے گا۔ اس منصوبے کا ایک اہم مقصد یہودی سیاحوں کی ریل گاڑی کے ذریعے مسجد اقصیٰ بالخصوص دیوار براق تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے فرانس کی SAFEGE نامی ایک فرم کےساتھ بات چیت شروع کی ہے، جس کے ماہرین نے منصوبے کے لیے ایک ابتدائی نقشہ بھی تیار کیا ہے تاہم اس کے اخراجات اور اہمیت کے حوالے سے مزید غور وخوض جاری ہے۔

عبرانی اخبار لکھتا ہے کہ توسیع پسندی کے اس صہیونی منصوبے کو اسرائیل کی فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں ملوث تنظیم’’العاد‘‘ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ اسی تنظیم نے چند سال پیشتر مسجد اقصیٰ کے قریب ایک فلائی اور ریلوے لائن منصوبے کی تجویز پیش کی تھی۔

اخبار لکھتا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیربرکات جلد ہی منصوبے کو حتمی شکل دے کر ایک نیوز کانفرنس میں اس پرکام شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کا مغربی بیت المقدس کو مشرقی شہر سے ہوئی ریل کار سے ملانے کا منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.