• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کو ملکیت کے حق سے محروم کیا جانا عالمی قوانین کے منافی ہے: یورپی یونین

جمعہ 08-03-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اسرائیل کا فلسطینیوں کو ملکیت کے حق سے محروم کیا جانا عالمی قوانین کے منافی ہے: یورپی یونین
0
SHARES
0
VIEWS

برسلز (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی پریس سروس ویب سائٹ پرشائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن اورمشرقی بیت المقدس میں آباد فلسطینیوں کو ملکیت کے حق سے محروم کیا جانا تشویشناک اورعالمی قوانین کے منافی ہے۔

غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس سے یورپی یونین کی شش ماہی رپورٹ میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور انہدامی کارروائیوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر دو ہزار اٹھارہ تک کے عرصے میں فلسطینیوں کے دو سو چونسٹھ سے زائد رہائشی مکانات کو مسمار کیا گیا اور ان میں رہنے والے لوگ کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے۔

یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق انیس سو سڑسٹھ سے اب تک غرب اردن میں صیہونی بستیوں کے لیے مختص کی جانے والی بیشتر زمینوں پر اسرائیل نے زبردستی قبضہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی عمارتوں کا انہدام نیز ان کی جائیداد اور زمینوں پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی شماری ہوتا ہے۔

مذکورہ حقائق کے اعتراف کے باوجود یورپی یونین اور دوسرے بین الاقوامی اداروں نے تاحال ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے جس کا مقصد فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کو روکنا ہو۔

Tags: اسرائیلانہدامیبیت المقدسبین الاقوامیجائیدادرپورٹصیہونیعالمی قوانینعلاقوںغرب اردنفلسطینقبضہمسمارملکیتیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.