• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا غرب اردن میں بھی مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا اعلان

بدھ 11-11-2015
in عالمی خبریں
0
Zionist Cameras
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں چپے چپے پر مانیٹرنگ کے لیے خفیہ کیمروں کی تنصیب کےبعد اب مغربی کنارے کے علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں ایسے ہی جدید ترین خفیہ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمروں کی تنصیب کا مقصد فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے مغربی کنارے کے اہم مقامات پر خفیہ کیمرے لگانے کا اعلان کیا ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کی اور ان کی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خفیہ کیمروں سے چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے بعض دوسرے مقامات پر مانیٹرنگ کیمروں کی تنصیب کاتجربہ کار گر ثابت ہواہے۔ کیمروں کی مدد سے فلسطینی شہریوں اور مشتبہ گاڑیوں کا پیچھا کرنے میں مدد ملتی ہے اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے قبل ہی فوج اور سیکیورٹی اداورں کو الرٹ کردیاجاتا ہے۔غرب اردن میں بھی یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوگا۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ادارے ایک عرصے سے مغربی کنارے میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کے بارے میں غور کررہے تھے مگر اس حوالے سے خطیر بجٹ ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ اب بجٹ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ کم سے کم اس منصوبے پر 63 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.