(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ھداسا اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ دبئی میں موجود انقلاب بلڈنگ کو اسپتال کے لیے استعمال کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔
قابض ریاست کے سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں اسرائیل کے تعاون سے ایک نیا اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اسرائیل کے سب سے بڑے اسپتال ھداسا کے ڈائریکٹر زئیو روچائن نے گزشتہ ہفتے دبئی کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے اماراتی حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا
رپورٹ میں ئیو روچائن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ اسپتال امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس کے لئے دبئی میں موجود انقلاب بلڈنگ کو اسپتال کے لیے استعمال کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔